اوگرا کا اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

218
reduction

  اسلام آ باد: ایل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (وگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاہے کہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 6.62فیصد، سوئی سدرن کیلئے7.11فیصد کمی کر دی گئی ہے، اکتوبرکیلئے سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.46ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر  کی گئی ہے ۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ایل این جی پی ایل 91 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں کمی کردی ہے۔