کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

194
ammunition

کراچی: شہر قائد میں 5 دن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق 13 تا 17 اکتوبر تک (5 دن کے لیے) کراچی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی سخت ممانعت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 3 تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا، لہٰذا کوئی بھی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کرے۔ خصوصی طور پر ریڈ زون و تین تلوار کے ایریا میں اتوار کے روز کسی بھی قسم کی کوئی بھی ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔