ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 275500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 236197 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 16 ڈالر سے بڑھ کر 2656 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔