فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے غزہ میں مہاجر کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 175 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 98 ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے ۔