دکی میں مزدور وں کا قتل حکومتی نااہلی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

67

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ دکی میں مزدوروں کا قتل دہشت گردی ،سیکورٹی فورسزکی ناکامی اورحکومت کی نااہلی ہے ۔بلوچستان لہولہان ہے اور سیکورٹی فورسزاپنی سیکورٹی میں مصروف ہیں بلوچستان میں امن وامان کا بجٹ صرف سیکورٹی اداروں کی دفاع پروٹوکول پر خرچ ہورہا ہے ۔ حکومت نے امن وامان کی بحالی کے بجائے پولیس گردی ،دبائو ،تشدد ،قتل وغارت گری کرنا نفرت، تعصب اوردوریوں میںا ضافہ کرناہے ۔بدقسمتی سے حکومت امن وامان کو بحال کرنے عوام کے تحفظ کے بجائے اے سی کمروں میں خالی مذمتی بیانات پر اکتفاکر رہی ہے ۔ 5آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنا حافظ نعیم الرحمن ،عوام اورجماعت اسلامی کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی رشوت لوٹ مار مفت خوری ختم کیے بغیر سعودیہ وچین سے معاہدے بے فائدے ہوں گے سب کے سب لوٹ مار بدعنوانی کے نظرہورہے ہیں عوام کی حالت روزبروزخرا ب معیشت روزگار تباہ مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔زمینی حقائق کے برخلاف ملک ترقی کررہا ہے حقیقت کا اس سے تعلق نہیں۔ خوشامدکرنے والوں اور سودی قرضوں کی دلدل میں قوم کو پھنسانے والوں کے جھوٹے دعوئوں کے مطابق ملک وقوم ترقی کی جانب گامزن اور معیشت ترقی کر رہاہے ۔حکومت عوام کو امن ، روزگار ،تعلیم وصحت کی سہولیات دینے میں ناکام ہوگئی ہے آئینی ترامیم عوام کے مفاد ،ملک ترقی وخوشحالی کے بجائے چند افراد کو نوازنے کیلئے کرنا قوم کی بدقسمتی ،قومی وسائل کا ضیاع ہے ریال اور ڈالر کی شکل میں امدادکے نام پربھاری سودی قرضے ملک کو مستقل غلامی معاشی مسائل میں دکھیلنے کی سازش ہے ٹیکس چوروں کے ساتھ ملک کے وسائل لوٹنے ،بڑے بڑے جرنیل وججز اور مفت خوروں پر بھی ٹیکس لگایاجائے معیشت کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے عالمی بینک ،آئی ایم ایف کی ٹیم ،حکومت ،اداروں کے خوشنما دعوے بے بنیادوغلط ہیں ۔کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں اضافہ ،اسٹیشنزپر عوام کو معیاری وسستے کھانے وخوردنی اشیاکی فراہمی یقینی،ریلوے لائن کوٹھیک کیاجائے۔حکومتی خرچے،ججز جرنیلوں اور مفت خوروںکی مفت خوری ،عوام کا بوجھ،مہنگائی ،قرضے ،مسائل بڑھارہی ہے ملک دیوالیہ قرضوں میں ڈوب گیاہے۔