حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد یونٹ نمبر 11 کے علاقے محمد عادل ٹائون کے رہائشی مرد و خواتین نے بااثر افراد کی جانب سے زمین پر قبضہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے سمینہ مرزا اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ با اثر افراد ڈاکٹر ریاض قائم خانی اوراس کے ساتھیوں نے سال 2012 سے ہماری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، مذکورہ بااثر شخص نے 2 ماہ میں میرے شوہر مرزا اکبر پر 3 جھوٹی ایف آئی آر درج کرائیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ڈاکٹر ریاض میرے شوہر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کروا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بااثر افراد میر محبوب، میر عباس، ڈاکٹر ریاض قائم خانی، جہانگیر ،بلال اور شعیب سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔