حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکی بلوچستان میں کوئلے کی کان پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ افسوسناک واقعہ بے گناہ مزدوروں کی جانیں لے کر دہشت گردوں کے غیر ملکی ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے، سفاک عناصر کا کوئی مذہب یا لسانی شناخت نہیں، وہ صرف ایک ہی مقصد کے تحت کام کر رہے ہیں کہ کسی طرح سے بلوچستان کی ترقی کو روکا جائے، دہشت گرد معاشرے میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔