لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے 4 ملزمان کی ضمانت خارج کردی

85

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ملزم عمیر سمیت قتل کے 4 ملزمان کی ضمانت خارج کردی۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی، ملزمان کو وکلا نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا، وکلانے موقف اپنایا کہ احاطہ عدالت میں کسی کو ملزم کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں، وکلا اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی، ہائیکورٹ سیکورٹی نے ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔