چینی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی‘ کراچی پولیس چیف

63

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چائنیز کی سیکورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنائی جائے،شہر میں کرائم کے خاتمے کے لیے کومبنگ آپریشن، پیٹرولنگ اور دیگر اپریشنل کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ڈی ائی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی ائی جی ٹریفک، زونل ڈی ائی جیز، ڈی ائی جی انویسٹیگیشن ضلعی ایس ایس پیز ، ایس پیز انویسٹیگیشن، ایس ایس پی اے وی ایل سی، ایس ائی یو، اے وی سی سی، ایس ایچ اوز، ایس آئی اوز، ٹریفک ایس اوز سے خصوصی خطاب میں کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران سے خطاب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔پولیس چیف نے جرائم اور دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی کو مرتب کرنے کی ہدایات دیںاور چائنیز کی سیکورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنانے کے احکامات دیے ، انہوں نے کہا کہ سینئر افسران سیکورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو بریف کریں۔پولیس اسٹیبلشمنٹ کی سیکورٹی کے لیے اہم اقدامات عمل میں لانے پر زور بھی دیا۔افسران کو عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے کھلی کچہری کرنے اور عوام کی پولیس تک رسائی کو ممکن بنانے کے اقدامات کی ہدایات دی ۔شہر کے اندرونی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ کرنے اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ۔منشیات کے خاتمے، وھیکلز کی چوری و دیگر آرگنائزڈ کرائم کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انویسٹی گیشن افسران تفتیشی امور میں جدت لائیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ان کی فوری شناخت پریڈ کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو سخت سزا دلوائی جاسکے۔ٹریفک پولیس کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور ٹریفک قوانین کے اطلاق کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔