عدالتی فیصلے نے آئینی دخل اندازی کا راستہ کھولا، ملک احمد خان

50

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے آئینی دخل اندازی کا راستہ کھولا ہے جسے واگزار کروانا مشکل ہوگیا ہے ہماری کبھی خواہش نہیں رہی کہ اداروں میں مداخلت کریں لیکن پارلیمان اوور سائیڈ کرنے کا حق رکھتی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم پر ہونے والے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ ماضی میں متعدد مرتبہ قوانین میں تبدیلی کی گئی اور اس تبدیلی کا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، اٹھارہویں ترامیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تو ضرور دئیے گئے ہیں لیکن اسے تقسیم نہیں کیاگیا، کسی ادارے یا محکمہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن پارلیمنٹ کو نگرانی کا حق حاصل ہے ماضی میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے ایسی دخل اندازی کی جسے واگزار کروانا اب مشکل ہے۔