اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

24

اسلام آباد (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی اکتوبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کر دی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2024سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈیلیوری ایکس شپ (ڈی ای ایس) میں کمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ستمبر کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 6.62 فیصد یا 0.9167 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے.