پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردیا

129

لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔