الیکشن ٹربیونلز نے صرف 11 فیصد درخواستوں پر فیصلے کیے

56

اسلا م آباد(صباح نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی الیکشن ٹربیونلز کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے بنائے گئے الیکشن ٹربیونلز نے اب تک صرف 11 فیصد درخواستوں پر فیصلے کیے۔ فافن نے کہا کہ 334 درخواستوں میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائی گئیں، پنجاب کے 43 کیسز کے بارے معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت ٹربیونلز نے 180 دن میں انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اس میں کہا گیا کہ بہت سے کیسز تکنیکی بنیادوں پر خارج کیے گئے، نمٹائے گئے 40 کیسز میں سے3 منظور جبکہ 37 خارج کیے گئے۔