عقیدہ ختم نبوت پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، ڈاکٹر راغب نعیمی

62

لاہور (آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ مبارک ثانی کیس پر عدالت کے حتمی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں، قادیانی شریعت اسلامیہ اورآئین پاکستان کے مطابق دائرہ اسلام سے خارج ہیں، عقید ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسول کا ذریعہ ہے ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایک حساس مسئلہ ہے اور اس کی حساسیت کا اندازہ یوں لگا لیں کہ دور نبویؐ سے آج تک اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔