سعودی سرمایہ کاروں کے دورہ سے معاشی استحکام ہوگا

73

لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان میں کرغزستان کے قونصل اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری وفد کے پاکستان کے تین روزہ دورہ سے دونوں مسلم ممالک کے درمیان معاشی استحکام اقتصادی خوشحالی میں اضافہ ہو گا جبکہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اعلی بزنس لیڈرز کے اس دورے میں توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کو توانائی کی قلت اور مالیاتی خسارے پر قابو پانے سمیت موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے نہ صرف دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں بلکہ اقتصادی خوشحالی کی امیدیں بھی تازہ ہوئی ہیں،سعودی عرب پاکستان کو خطے کے معاشی منظر نامے میں ایک اہم شراکت دار کی پوزیشن میں لے آیا ہے۔