انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

140

کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر277.80 روپے سے کم ہو کر277.75روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.59روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں43پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر305.10 روپے سے کم ہو کر304.67 روپے ہو گئی اسی طرح77پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر364.93روپے سے گھٹ کر364.16روپے پر آ گئی ۔