محسن نقوی پر بوجھ بہت ہے‘ پی سی بی چیئرمین کاعہدہ چھوڑدیں‘حافظ نعیم

192

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفا دینے کا مطالبہ کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انگلینڈ میچ کی وکٹ ایسی ہی بنائی ہے جبکہ ٹیم کے انتخاب کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نقوی صاحب پی سی بی چیئرمین ہیں، ایک نقوی بے چارہ کیا کیا کرے انہیں ناکامی پر استعفیٰ دینا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اچھے کپتان کی ضرورت ہے اور وہ ہی کپتان دو تین سال چلائے پھر جاکر مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی اور بورڈ سب ذمہ دار ہیں جو اس وقت کرکٹ ٹیم کا مسئلہ ہے۔