ملتان۔ (نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، جیت کا سارا سہرا پوری ٹیم کے سر ہے۔پاکستان کے خلاف جیت ہمارے لیے ایک اسپیشل جیت ہے، پہلے ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اولی پاپ نے کہا کہ جیک لیچ کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا،جیک لیچ بلے بازوںکو چیلنج کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ایسی پچ پر آپ کو فوکس کرکے موقع کی تلاش رہتی ہے۔اولی پاپ نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز یکے بعد دیگرے وکٹیں ملنے کی وجہ سے موقع ملا،550 رنز بہت زیادہ ہوتے ہیں،جو روٹ اور ہیری بروک نے اچھی اننگز کھیلیں۔