کراچی میں پاکستان شاہینز ٹریننگ کیمپ کا آغاز

104

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔ کیمپ کے پہلے دن کپتان محمد حارث سمیت 7 کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ عمر رشید، بیٹنگ کوچ عمران فرحت اور فیلڈنگ کوچ رفعت اللہ مہمند کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے بقیہ8 کھلاڑی، عبدالصمد، عرفات منہاس، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، حسیب اللہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، اور شاہنواز دھانی پریذیڈنٹ کپ کے آخری رائونڈ میں شرکت کے بعد آج کراچی پہنچیں گے۔ پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ 15 اکتوبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔