کراچی(پ ر)سربراہ حقوقِ انسانیت سوشل ویلفیئرقاضی محمدابراہیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میںڈاکٹر ایم سعید مغل، صدر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن سوسائٹی بھی شامل تھے ‘نارتھ کراچی کی ایک غریب بستی میں ایک بچے سے ملاقات کی جس کی حالت دل دہلا دینے والی تھی۔یہ بچہ چھوٹے سے کرایے کے مکان میں رہتا ہے اور اس کے سر پر والد کا سایہ نہیں ہے۔ اس کی ماں بے بسی کے عالم میں در در کی ٹھوکریں کھا رہی تھی، اور ان کے پاس کھانے کا سامان تک نہیں ہے۔ بچے کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو چکی ہے اور گھر کے مالی حالات اتنے خراب تھے کہ علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔ اس موقع پرقاضی محمد ابراہیم اور ڈاکٹر ایم سعید مغل اوران کی ٹیم نے فوری طورپربچے کی مدد کافیصلہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف بچے کی مالی امداد کی بلکہ اس کے علاج کیلیے تمام ضروری اقدامات بھی کیے۔ بچے کی ٹانگ کا آپریشن ضروری تھا اور ڈاکٹر ایم سعید مغل کی نگرانی میں اسپتال میں داخلے اور علاج کی فوری تیاری شروع کی گئی۔ قاضی محمد ابراہیم نے کہاکہ یہ عمل انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیاہے انہوں نے ہم سب کافرض بنتاہے کہ غریبوں کی ضروریات کوپوراکریں ۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ہماری ٹیم، خصوصاً ڈاکٹر ایم سعید مغل، کے ساتھ تعاون کریں اور دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس بچے کا آپریشن جلد ممکن ہو سکے۔