ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال نے انٹرنیشنل سیف کیئر سرٹیفکیٹ کااعزاز ا پنے نام کرلیا

83

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی کے چلڈرن ایمرجنسی روم نے انٹرنیشنل سیف کیئر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر ادارے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔یہ تاریخی سنگ میل حکومت سندھ کے صوبے میں طبی دیکھ بھال کے معیار کی بہتری اور بچوں کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات کی فراہمی کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام بچوں کے ایمرجنسی روم نے سیف کیئر کے سخت معیار پر پورا اترتے ہوئے لیول فائیو حاصل کیا ہے۔