کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع غربی حلقہ خواتین کے تحت ضلع بھر میں سیرت النبی ؐ کے اجتماعات‘ بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت‘ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ممبر سازی مہم بھی چلائی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔ اس موقع پر نیوناظم آباد میں سیرت النبیؐ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حرم فورم کراچی کی ماسٹرٹرینراورمعلمہ قرآن انسٹیٹیوٹ فریدہ گلرزار‘ناظمہ ضلع غربی ارجمند شوکت‘طیبہ عاطف نے کہاہے نبی کریم ٌ کی دنیا میں آمد ہم پر اللہ کا احسان ہے ان کی آمد سے پہلے دنیا پستی کی طرف گامزن تھی‘اللہ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اپنی بندگی کا انعام دیا اللہ کے دین پر عمل کے علاوہ اس دین کی سر بلندی ممکن نہیں ۔انہوں نے مزید کہا آپؐ کا احترام بھی ان سے محبت کا اظہار ہے اور نبی کا اتباع ہماری ذمہ داری ہے ‘اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی سے اعمال ضایع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے آج مسلم معاشرہ بھی اللہ اوراس کے رسول سے کھلی جنگ کر رہا ہے جبکہ رسول سے ایسی محبت و اطاعت ہونا چاہیے جو ہماری زندگی بدل کر رکھ دے جبکہ نبی کی سیرت پر عمل کر کے ہی ہم جنت تک پہنچ سکتے ہیں ‘ ہم محمد کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور کیسے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔