کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے اور چھا پوں کے دوران زخمیوں سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل ، موٹر سائیکل ،منشیات ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس فیڈرل بی ایریا بلاک 15نذد سن اکیڈمی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ،گرفتار ملزم کی شناخت 25سالہ سہیل ولد ارشد کے نام سے ہوئی تاہم اس کا دوسرا ساتھی ایاز موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فون برآمد کر لیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔