اسلام آباد(نمائندہ جسارت) مشیر وزیراعظم اور رہنما ن لیگ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ملک دشمن جماعت ہے، احتجاج کا اعلان پاکستان کے خلاف ہے۔اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے ججوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، یہ فیصلہ ان کے منہ پر تمانچہ ہے، احتجاج کا فیصلہ ملک دشمن فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی ؎کے لیے ایس سی او کانفرنس بہت اہم ہے مگر اس دورا ن یہ لوگ فسطائیت پھیلا رہے ہیں، ملک کو بدنام کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کے مفادات کے خلاف انہوں نے ہر مرحلے میں کام کیا ہے۔