یوٹیوب شارٹس میں صارفین کی سہولت کیلیے نئے بٹن کی آزمائش

99

سان فرانسسکو:یوٹیوب کی جانب سے شارٹس میں ایک نئے بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس  کا مقصد صارفین کو ایپ کے استعمال میں سہولت پہنچانا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے شارٹس میں ایک نئے بٹن Save کو آزمایا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ایپ میں  اپنے پسند کیے گئے کلپ تک واپس آسانی کے ساتھ پہنچ سکیں گے۔

سوشل  میڈیا کی اپ ڈیٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے نے نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یو ٹیوب Save بٹن کو ایپ میں شامل کرنے کے بعد انٹرفیس سے ڈس لائیک کا بٹن اپنی موجودہ جگہ سے ہٹا دے گا۔

اس وقت یوٹیوب شارٹس پر لائیک اور ڈس لائیک کے بٹن اوپر دائیں جانب موجود ہیں، لیکن نئے Save بٹن کو متعارف کرائے جانے کے بعد ڈس لائیک کا بٹن موجودہ جگہ سے تبدیل کرکے تین نقطوں والے مینیو کا حصہ بنا دیا جائے گا۔