کراچی میں ٹیچرڈے کی پروقار تقریب، اساتذہ کو شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

136
Teacher's Day in Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک اور موسیٰ فاﺅنڈیشن کے تحت کراچی کے مقامی ہال میں ایک پرُ وقار تقریب”ٹیچر ڈے“ کااہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں 200سے زائد قابل اساتذہ کو شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازاگیا جبکہ بلدیہ ٹاﺅن کے 15سے زائد ٹیچرز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیر سید نجمی عالم تھے جبکہ دیگر مہمان خاص میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم پی اے PS-90ملیرسید شارق جمال، ایم پی اے PS-112آصف موسیٰ موجود تھے۔

سید نجمی عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تعلم کے شعبے کے لیے سنجیدگی سے کام کیاہے ہم ان کے مسائل کے حل کے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کراتے ہیں ، اس کےساتھ قابل اساتذہ کو بھی مبادکباد پیش کرتاہوں جو ہمارے بچوں کو بنیادی تعلیم کے ذریعے ایک اچھااور قابل طالبعلم بنارہے ہیں۔

اس موقع پر سلمان عبداللہ مراد کا کہناہے کہ اس قسم کے پروگرام سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تعلیم ایک اچھے معاشرے کا زیور ہے ،ہم اساتذہ اور تقریب کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس نفسانفسی کے دور میں بھی اپنے اساتذہ کی کارکردگی کو سہرارہے ہیں۔

تقریب کے منتظمین میں محمد شکیل راﺅ، رانااشفاق رسول خان، عین الرحمان خان شامل تھے جنہوں تمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ ہمارا مقصد تعلیم سب کے لیے ہونی چاہئے اس ضمن میں ہم اپنے حصے کا کردار اداکررہے ہیں۔