وزیراعظم کااسلام آباد کا دورہ: ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

121

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لیے جاری انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دارالحکومت کا دورہ کیا، اس دوران انہیں مہمانوں کے استقبال کے لیے کی گئی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو سربراہی اجلاس کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔