قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں کے درمیان تصادم، 26 طلبا شدید زخمی

137

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی ہے، طلبا کے دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلبا نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس کے باعث 26 طلبا زخمی ہوئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جھگڑے کے دوران ایک گروپ نے ہاسٹل نمبر 9 کو آگ لگا دی، طلبا کی جانب سے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔