چیف جسٹس آف پاکستان کی سرکاری خرچ پر عشائیہ لینے سے معذرت

141
authority

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر عشائیہ لینے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرکاری اخراجات پر منعقدہ عشائیہ لینے سے معذرت کی ہے، اس حوالے سے انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ججوں، ان کے اہل خانہ اور وکلا نمائندوں کو عشایے کے انتظامات کے حوالے سے رجسٹرار آفس کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ میرے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے، عشائیہ پر عوام کے پیسوں سے 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔رجسٹرار آفس کو لکھے خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میرے اعزاز میں عشایے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس ہوگا جب کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے الوداعی عشائیہ بھی دیا جائے گا اور اس کی دعوت چیف جسٹس نے قبول کرلی ہے۔