وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا : وزیراعلی سندھ

113

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور ساری وزارتیں ختم کردی ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دیگر معاملات پر خدشات ہیں وفاقی حکومت اس پر بات چیت کر رہی ہے۔ پی پی پی وہی کرے گی جو ملک کے فائدے میں ہوگا۔ ہم نے کسی ہاسنگ اسکیم کو زمین الاٹ نہیں کی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاقی حکومت یا آئی ایم ایف نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور 18 ویں ترمیم سے متعلق بھی کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی ، 5 پانچ آئی پی پیز کمپنیوں سے متعلق میں نے آج پڑھا ہے کہ معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور ساری وزارتیں ختم کردی ہیں ،آئی پی پیز کمپنیز کا 1994 سے معاہدہ تھا تقریبا 25 تا 30 سال کا ان کا کنسیکشن معاہدہ تھا۔ اس عمل سے بجلی کی قیمت میں کچھ کمی ضرور ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمارے پاس جو سرپلس پاور ہے اسے یوٹیلائیز کرنے کیلئے کچھ کم ہے ،سندھ حکومت نے تجویز دی تھی کہ کم قیمت پر صنعتی اداروں کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ پروڈیکشن اور روزگار میں اضافہ ہو۔ میں نے سنا ہے کہ سندھ حکومت کی تجویز پر سردیوں میں عمل کیا جائے گا۔