جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، ذرائع

179

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ای سی جی معمول کے مطابق ہے جب کہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے کاہ ہے کہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درد اور بواسیر کی شکایت کی تھی مگر جیل آکر اس بارے نئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے جسے جیل اسپتال کے ڈاکٹر خود کھا کر اس کے صحت بخش ہونے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد کھانہ عمران کو دیا جاتا ہے۔