اپوزیشن آئینی ترمیم کو مسترد، قاضی فائز ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں، حافظ نعیم

302
second phase of the

گجرات: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن  کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن اسے مکمل طور پر مسترد کرے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس منصور کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری  کرتے ہوئے اعلان کریں کہ وہ آئینی ترمیم ہونے یا نہ آنے کی صورت میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

گجرات میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ بنو قابل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اپوزیشن آئینی ترمیم کی جذیات پر بحث سے اجتناب کرے، ایوان میں اس معاملے پر بات کرنے سے حکومت کو تقویت ملے گی ، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والا اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار تصور ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ وسائل پر 77برس سے قابض ہے، عوام اس کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے لیے تیار ہو جائیں، حکومت، فوج اور شریف فیملی کی ملکیتی آئی پی پیز کے معاہدے فوری ختم کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف پانچ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے ہونے والی 411ارب کی بچت کا آئندہ ماہ سے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو تصور کیا جائے گا کہ یہ معاہدوں کا خاتمہ کوئی اور ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے کیا گیا، 17آئی پی پیز سے بات چیت مکمل کی جائے، جماعت اسلامی راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد کرائے گی۔