پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے وقت لیا ہے رائے نہیں دی: اعظم نذیر تارڑ

116
Illegal migration

اسلام آباد :وفاقی وزیر قانون اعظم سینیٹرنذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے رائے نہیں دی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں، کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو 12 بجے پھر ہوگا، ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم از کم ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اور بار باڈیز کی تجاویز سامنے رکھی ہیں، یہ وہی ڈرافٹ ہے جس میں آئینی عدالت کی قیام کی بات ہے، جوڈیشل کمیشن کو کیسے ہونا چاہیے ججز کے احتساب کا نظام کیسا ہو۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو ججز کام نہیں کرتے ان کے خلاف کوئی قانون ہونا چاہیے، آج یہ ساری چیزیں پھر کمیٹی میں شیئر کی ہیں، پی ٹی آئی نے مسودہ دیکھنے کیلئے ٹائم لیا ہے رائے نہیں دی، ہم نے بار بار کہا کہ آپ ڈرافٹ پر اپنی رائے دیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنا مسودہ ابھی تک نہیں دیا، ہر کسی نے کاغذ کو پڑھ کے ووٹ کرنا ہے۔