اقتصادی رابطہ کمیٹی کی 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

96

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے شوگر ملز کے لیے نئے کرشنگ سیز کی تاریخ طے کرتے ہوئے 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری  اور  چین کے کارکنوں کی دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے  معاوضے کے پیکیج کی منظوری دی  گئی۔

 ای سی سی نے اجلاس میں شوگر ملز کو برآمدی کوٹے کی منسوخی کے خطرے سے آگاہ کیا، چینی کی ملکی قیمتوں اور برآمدات کی نگرانی کے لیے کابینہ کمیٹی کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے برآمد کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ 90 دن کے اندر برآمدی کوٹہ کے تحت چینی کی شپمنٹ مکمل کریں، چینی کی برآمد کا نیا فیصلہ 90 دن کے اندر مکمل ہوجائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   شوگر ملز کے لیے نئے کرشنگ سیزن کی تاریخ طے کردی اور شوگر ملز کو 21 نومبر 2024 تک نئی فصل کی پیداوار شروع کرنے کا پابند کیا گیا ہے نئی شرط بھی عائد کی گئی ہے، جس کی تعمیل نہ کرنے مذکورہ مل کا برآمدی کوٹہ منسوخ ہوگا۔