لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قابض ٹولے نے نام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچا کر جن افراد کو پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اعلان کیا تھا ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے کئی کلبوں نے اس پر سخت احتجاج کرتے ہویے فوری طور پر وزیر اعظم کو قومی وحدت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطابلہ کردیا۔ زرائع کے مطابق حقیقی چنائو پر منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کے خلاف جن کا تعلق کراچی سے ہے قابض ٹولے نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کلبوں کو صوبائیت و قومیت پر اکسانا شروع کیا جس پر فوری ردعمل سامنے آگیا۔ اس کے برعکس جنہوں نے یہ نعرہ لگا کر اپنے مفادات کو حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اس پر ملک کے دیگر شہروں سے ہاکی کے مداحوں نے الٹا پنجاب سے تعلق رکھنے والے کلبوں کے منتظمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جاگ پنجاب جاگ پنجاب ابھی بھی وقت ہے آواز بلند کریں۔ ان بدعنوان عناصر کے خلاف جس طرح خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے ان نام نہاد سہولت کاروں اور مفاد پرست عناصر کا محاسبہ کیا ہوا ہے۔ جب تک پنجاب نہیں جاگے گا اور ایماندار ، ہاکی سے مخلص لوگ آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک پاکستان کی ہاکی کبھی درست سمت پر نہیں آئیگی۔ پنجاب میں اگر صحیح لوگ آئیں گے تو اسی وقت ہاکی کی بحالی ہوگی۔ چند مفاد پرست ٹولے نے پنجاب کی ہاکی کو یر غمال بنایا ہوا ہے ۔ان کے پیچھے چلنے والوں کا ہر ہاکی اور پاکستان سے مخلص کھلاڑی ہر جگہ محاسبہ کرے۔ جب تک ان لوگوں کی زمین تنگ نہیں کرو گے یہ اسی طرح مختلف ذرائع استعمال کر کے ہاکی کو برباد کرتے رہینگے۔ پنجاب میں اکثریت میں ہاکی سے وابستہ مخلص اور حقیقی معنوں میں ہاکی سے پیار کرنے والوں کی ہے مگر پتہ نہیں کیوں اور کیسے یہ بدعنوانیوں کے بادشاہوں کا ٹولہ پنجاب ہاکی پر قابض ہے، یہ اپنے مفادات کے لیے کبھی سندھ مخالف، کبھی کے پی کے مخالف کارڈ کبھی آپس میں لڑانے کے لیے کوئی اور کارڈ کھیلتے آئیں ہیں جس کا فوری اذالہ ہونا چاہیے۔