ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بیمار ہوگئے۔گزشتہ روز علی الصبح بخار اور جسم میں درد ہونے کی شکایت کی ،جس پر انہیں ابتدائی چیک اپ کے لیے مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کروانے کیلئے ان کی بلڈ رپورٹس لیبارٹری بھجوا کر ابرار احمد کا علاج معالجہ شروع کردیا۔