سعودی عرب میں معاشی تعاون کا نیا دور شروع ، پاکستان بزنس فورم

87

کراچی(کامرس رپورٹر)چیف آرگنائزر و مرکزی نائب صدر پاکستان بزنس فورم چوھدری احمد جواد نے کہا پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کیتعلقات کی طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کیدرمیان مذہبی اورروحانی تعلق قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ تجارت کوبڑھانے کیلیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، وسطیٰ اورجنوبی ایشیامیں ترقی کیوسیع امکانات موجود ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاوہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ احمد جواد نے مزید کہا پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آ رہا ہے، پچھلے ایک سال میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، جس کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، توقع ہے شرح سود میں مزید کمی ہوگی، شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، ہم نے مائیکرو اکنامک اسٹیبلیٹی کیلئے کام کیا ہے۔