ملتان(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں سب سے بڑا اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 800 سے زائد رنز بنا ئے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف7 وکٹوں کے نقصان پر 823 بنا کر پہلی اننگز چوتھے روز چائے کے وقفے پر ڈکلیئر کر دی۔انگلینڈ نے 20 سال قبل پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا، بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے خلاف 675 رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں،اننگز میں 800 سے زائد رنز بنانے کا اس سے قبل آخری کارنامہ سری لنکن ٹیم نے سر انجام دیا تھا، سری لنکا نے1997 میں بھارت کے خلاف 52/6 بنائے تھے۔