گوادر (اسپورٹس ڈیسک) گوادر کرکٹ اکیڈمی نے گوادر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونہار کھلاڑیوں کی باقاعدہ کپیسیٹی بلڈنگ کیلئے ایک ہفتے پر محیط پلیر ڈیولپمنٹ کورس فیز ون کا انعقاد کیا۔ پلیر ڈیولپمنٹ فیز ون میں حسین کھوسہ سمیت ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر ‘ ٹیسٹ کرکٹر ظہور الہی ‘ ہائی پرفارمنس کوچ حیات علی ‘ مظہر عالم ‘ آغا خان جمخانہ کوچ جاوید منصور’ کوچ سعید خان وغیرہ کوچنگ کرینگے۔ موجودہ کوچنگ کیمپ حسین کھوسہ پاکستان کرکٹ بورڑ لیول3 کوچ کے زیرنگرانی میں اختتام کو پہنچا۔ واضح رہے کہ حسین کھوسہ پاکستان جونیر ٹیم ‘ کشمیر پریمیر لیگ ‘ کوئٹہ اور دوسرے ہائی پروفائل ٹیموں کے ساتھ کام کرچکے ہیں گوادر کرکٹ اکیڈمی ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خاص میر جواد احمد زہری اسسٹنٹ کمشنر گوادر تھے۔ اکیڈمی پہنچنے پر حاجی عبدالحمید رشیدچیرمین اکیڈمی ‘ حسین کھوسہ پی سی بی کوالیفائیڈ کوچ اور حاجی حنیف حسین صدر گوادر کرکٹ اکیڈمی نے میر جواد احمد زہری کا پرتکاف استقبال کیا۔ میر جواد زہری نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 13 ‘ انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں سے مصافحہ کے بعد نیٹ ایریا میں باسط علی بولر انڈر 13 کھلاڑی کی نپی تلی گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے بعد اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب دورے کی دعوت ملی جس پر بیحد خوشی ہوئی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے کھیلوں کی مثبث سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہیں اور گوادر کے نوجوان خوش نصیب ہیں کہ ان کے پاس ایک بہترین اکیڈمی قائم ہے اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے شہید یاسر سنی کانفرنس ہال کا وزٹ اور مہمانوں کے بک میں اپنے تاثرات قلم بند کیئے۔۔انہوں نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی ایک باقاعدہ پروفیشنل ادراہ ہے اور اس ادارے سے منسلک حاجی عبدالحمید رشید اور انکے ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے کیونکہ اس نوعیت کے اکیڈمی کا قیام اور اسکو فنکشنل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔