قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

185

میں اِن لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں‘‘۔ جب وہ (ملکہ کا سفیر) سلیمانؑ کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا ’’کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ جو کچھ خدا نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو تمہیں دیا ہے تمہارا ہدیہ تمہی کو مبارک رہے۔ (اے سفیر) واپس جا اپنے بھیجنے والوں کی طرف ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کا مقابلہ وہ نہ کر سکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے‘‘۔ (سورۃ النمل:35تا37)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان تم میں سے ہرایک کی گردن پر رات میں تین گرہیں لگاتا ہے صبح جاگ گیا اور اللہ کو یاد کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اٹھ کر وضوکیا تو ایک اور گرہ کھل گئی، نمازکے لیے کھڑا ہوا تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں، اس طرح وہ چست اور خوشدل ہوکرصبح کرتا ہے اس نے بہت بڑی بھلائی حاصل کرلی، اور اگر ایسا نہ کیا تو نحوست اور برے حال میں صبح کرتا ہے اور اسے کوئی بھلائی نصیب نہیں ہوتی‘‘۔
(بخاری، مسلم)