کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ جامعہ کراچی کے سب سے بڑے تحقیقی ادارے انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائینسز (ICCBS) کے انتظامی معاملات میں سرمایہ دار نادرہ پنجوانی، عزیز جمال اورسابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بے مداخلت کا سختی سے نوٹس لیں،ICCBS میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے عمل میں جلد بازی کرکے اشتہار کے ذریعے سندھ کے باہر سے کسی من پسند آدمی کو بطور ڈائریکٹر لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو جامعہ کراچی کے ایکٹ اور کوڈ کے خلاف ہے، جامعہ کراچی کے مروجہ قوانین کے مطابق ICCBS سینٹر کے تین حاضر سروس سینئر پروفیسروں میں سے کسی ایک کو ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا جائے،یہ بات جامعہ کراچی ICCBS کی پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم،ICCBS ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر محمد علی کاظمی اور سفیر محمدنے جمعرات کوکراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔