وزارت مذہبی امور کا غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

260

 اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔

اقلیتی طلبا کو آمدن سرٹیفکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اور ذاتی، جوائنٹ بینک اکائونٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہو گی، رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبہ کے وظائف کیلئے 60 ملین روپے مختص ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائمری تا پروفیشنل سطح کی سرکاری درسگاہوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبہ وظائف کے اہل ہوں گے۔