کراچی: ریسٹورنٹ میں زور دار آگ بھڑک اٹھی

180

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ فوڈ ان میں زور دار آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کوئی جانی تقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مالی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق موقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوئی جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔