وزیر اعلی مریم کی شہروز کاشف کو 14 چوٹیاں سرکرنے کا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد

101

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کوہ پیما شہروز کاشف کو 14 چوٹیاں سرکرنے کا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ گزشتہ روز جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نامور کوہ پیما شہروز کاشف کا8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں کو سرکرنے کا ریکارڈ قائم کرنا باعث فخر ہے ۔ انہوں نے شہروز کاشف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہروز کاشف قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،دعا ہے کہ آپ اسی طرح مزید کامیابیاں حاصل اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں۔