گلشن معمار میں بھائی نے سگے بھائی کوقتل کردیا

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچے سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے۔ دیگر واقعات میں خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوئے، کورنگی میں مسافر بس الٹ گئی، متعد افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود گبول گوٹھ ناز اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے28سالہ حسن ولد سہیل جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھائی نے تیز دھار آلے کی ضرب لگاکر سگے بھائی کو قتل کیا۔ کو رنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 7A کے قریب ٹریفک حادثے میں 17سالہ عمان شاہ ولد محمد رفیق نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ منظور کالونی سیکٹر E گلی نمبر 15 کے قریب گھر سے 48سالہ محمود ولد احمد نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ منگھو پیر تھانے کی حدود منگھو پیر سیکٹر 01 سلطان آباد جامع مریم مدرسہ پختون آباد چوک کے قریب پانی کے ٹینک سے کئی روز پرانی 05 سالہ بچے کی لاش ملی ۔ بچے کی شناخت بلال ولد شیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔