اتحاد ٹائون میں گیراج میں کھڑی مسافر بس جل کر خاکستر

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹائون جھنگوی چوک کے قریب گیراج میں کھڑی مسافر بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون تھانے کی حدود جھنگوی چوک کے قریب گیراج میں کھڑی مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابو پانے کی کوشش کی۔ اسی دوران فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث مسافر مزدا مکمل جل گئی۔ مسافر بس ایکس10 روٹ کی مسافر مزدا مرمت کے لیے گیراج لائی گئی تھی جہاں گیراج میں مسافر مزدا کی باڈی اتار کر ویلڈنگ کی جارہی تھی کہ شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر مزدا میں آگ بھڑک اٹھی اورمسافرمزدا مکمل جل گئی۔