امریکا نے سمندری ملٹن کو اس صدی کا خطرناک طوفان قرار دے دیا

117

واشنگٹن:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد امریکی حکام نے  کہا ہے کہ ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، طوفان فلوریڈا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی قومی موسمیاتی  سروس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملٹن اسی  رفتار پر رہا تو یہ 100 سالوں میں ٹامپا بے سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہوگا۔بیان میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے 3 سے 4.5 میٹر تک زیر آب آسکتے ہیں جہاں سمندر کی بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ توقع ہے کہ سمندری طوفان بدھ کی رات یا جمعرات کی صبح امریکی ساحلوں تک پہنچے گا اور فلوریڈا کے گنجان آباد علاقے بشمول ٹامپا، سرسوٹا اور فورٹ مائرز کو متاثر کرے گا۔