چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کیلیے بینکوں سے قرض کی حد میں اضافہ

231

کراچی:اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کے  لیے بینکوں سے قرض کی حد میں اضافہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چھوٹے کاروبار اور صنعت لگانے کے لیے اب کسی ایک بینک سے 10 کروڑ روپے اور اسی طرح درمیانے کاروبار یا صنعت لگانے کے لیے اب کسی ایک بینک سے 50 کروڑ روپے کا قرض لیا جاسکے گا۔

شرح کے لحاظ سے اسٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے علاوہ صنعتوں کے لیے بینک قرض کی حد میں بالترتیب 300 فی صد  اور 150 فی صد اضافہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ای لون ریگولیشن میں ترامیم کا سرکلر جاری کر دیا ہے، جس پر ماہرین نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوگا اور بینکوں سے سستے قرضوں کی باآسانی دستیابی سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔