مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے ،جس میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج نے رات کو جنوبی بیروت میں حملہ کر کے 4 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جس میں حزب اللہ نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر بڑی تباہ کن گولہ باری اور راکٹ حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے 185 اہداف جب کہ غزہ میں حماس کے 45 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل میں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے، منگل اور بدھ کو جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے، جبکہ 3 امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ آج صدر بائیڈن کی نیتن یاہو کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے سے متعلق ایک اہم فون کال بھی متوقع ہے۔