اسرائیلی فوجیوں کا غزہ جنگ بندی تک ڈیوٹی کرنے سے انکار

73

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں جنگ بندی کیے جانے تک ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

عرب میڈیا  کے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں اہل کاروں نے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تقریباً 130 اہل کاروں نے آرمی چیف کو باقاعدہ ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی حکومت غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی نہیں بناتی ، اس وقت تک وہ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ خط پر مختلف یونٹوں کے 130 فوجی اہلکاروں کے دستخط ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ جاری رہنے سے نہ صرف یرغمالیوں کی واپسی میں تاخیر ہورہی ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات ہیں، بہت سے یرغمالیوں کی موت اسرائیلی فوج کے حملوں سے ہوئی۔